28 دسمبر، 2018، 10:23 PM

ویتنام میں بندر کھانے پر 6 افراد گرفتار

 ویتنام میں بندر کھانے پر 6 افراد گرفتار

ویتنام میں نایاب نسل کے بندر کھانے پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویت نام میں نایاب نسل کے بندر کھانے پر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی ویتنام کی پولیس نے بقا کے خطرے سے دوچار نایاب بندر " فرانکوئس لنگور" کھانے کے الزام میں 6 افراد کو " وائلڈ لائف قوانین " کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد نے معدوم نسل کے بندر کو شکار کیا اور پھر اسے پکا کر کھانے کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی جس کی وجہ سے انہیں بآسانی شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ویت نام میں نایاب جانوروں کے شکار پر پابندی عائد ہے تاہم " فرانکوئس لنگور" کے گوشت کے طبی فوائد کے باعث مقامی افراد اس کا بے دریغ شکار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ نایاب نسل اسمگل بھی کی جاتی ہے۔

پوری دنیا میں " فرانکوئس لنگور" اب صرف ویت نام میں 500 اور چین میں صرف 1500 سے 2 ہزار کے لگ بھگ  پائے جاتے ہیں۔ ان کا پورا جسم کالے اور لمبے بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے جب کہ ان کے ہونٹوں سے پیشانی تک سفید بال ہوتے ہیں۔

News Code 1886840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha