27 دسمبر، 2018، 1:19 PM

امریکہ کا عراق سے فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں

امریکہ کا عراق سے فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے مخفی اورغیراعلانیہ دورہ کے دوران کہا ہے کہ امریکی فوج کا عراق سے واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے مخفی اورغیراعلانیہ دورہ کے دوران کہا ہے کہ امریکی فوج کا عراق سے واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر عراق کا غیراعلانیہ دورہ کیا جہاں انھوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ تھا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ شام میں کسی کارروائی کے لیے عراق کو اگلے محاذ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں کہا کہ بہت سے لوگ میرے فیصلے کی تائید کررہے ہیں، اور پھر میں نے شروع سے ہی واضح کیا تھا کہ شام میں ہمارا مشن داعش کو اس کے مضبوط ٹھکانوں سے بے دخل کرنا ہے، 8 سال پہلے ہم وہاں صرف تین ماہ کے لیے گئے تھے لیکن پھر کبھی واپس نہ لوٹے، لیکن اب ہم خود کو صحیح کر رہے ہیں۔

News Code 1886797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha