14 دسمبر، 2018، 1:36 PM

یمن میں فریقین کا الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق

یمن میں فریقین کا الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پر اتفاق

یمن جنگ میں ملوث فریقین نے ساحلی شہر الحدیدہ کے لیے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کرلیا اور شہر سے اپنی افواج نکالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن جنگ میں ملوث فریقین نے ساحلی شہر الحدیدہ کے لیے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کرلیا اور شہر سے اپنی افواج نکالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ سویڈن میں ایک ہفتے کے مذاکرات کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادی فوجیوں اور یمنی فورسز اور قبائل کے درمیان سیاسی مذاکرات کے معاملے پر اگلے مرحلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک نے 2015 میں یمن میں مداخلت کرنے والے سعودی اتحاد کو اسلحہ اور انٹیلی جنس کی سہولت فراہم کی لیکن اب انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے ایک وسیع پیمانے پر معاہدے اور سیاسی عمل پر اعتماد سازی کے اقدامات پر اتفاق کریں۔

یاد رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں اور جزیزہ نما عرب کا سب سے غریب ملک یمن قحط کے دہانے پر موجود ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کے بعد سعودی عرب کا مکروہ اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے اور یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اسلام و مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

News Code 1886447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha