امریکی صدر نے جنرل مارک میلے کو فوج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹوئیٹر بیان میں  افغان جنگ کا تجربہ رکھنے والے جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا۔ جنرل مارک، جنرل جوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ امریکی آرمی کے چیفس آف اسٹاف، فور اسٹار جنرل مارک میلے کو چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وہ ریٹائر ہونے والے جنرل جیوئے ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے'۔خیال رہے کہ ان کی نامزدگی کے حوالے سے امریکی سینیٹ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ جنرل مارک میلے کو افغانستان اور عراق کی جنگ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اگست 2015 سے امریکی فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

News Code 1886304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =