5 دسمبر، 2018، 1:27 PM

روس نے امریکہ کی درخواست کو مسترد کردیا

روس نے امریکہ کی درخواست کو مسترد کردیا

روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں مہلت دینے کی امریکی وزير خارجہ کی درخواست کو رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے روس اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں مہلت دینے کی امریکی وزير خارجہ کی درخواست کو رد کردیا ہے۔امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے کے سلسلے میں  روس کو 60 دن کی مہلت دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن روس کا کہنا ہے کہ روس کے سامنے امریکی مہلت کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ امریکہ نے روس پر ایٹمی معاہدوں کے سلسلے میں خلاف ورزی کے ارتکاب کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ 60 دن تک روس کو معاہدوں پر عمل کرنے کی مہلت دیتا ہے ورنہ 60 دن کے بعد امریکہ بھی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

News ID 1886201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha