30 نومبر، 2018، 12:18 PM

جارجیا کی پہلی خاتون صدر نے صدارتی عہدہ سنبھال لیا

جارجیا کی پہلی خاتون صدر نے صدارتی عہدہ سنبھال لیا

جارجیا کی خاتون سیاستدان سالوم زور ابشویلی نے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے بعد صدارتی عہدہ سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارجیا کی خاتون سیاستدان سالوم زور ابشویلی نے پہلی خاتون صدر منتخب ہونے کے بعد صدارتی عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جارجیا کے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ حکمراں جماعت جارجیئن ڈریم پارٹی سے تعلق رکھنے والی فرانسیسی نژاد سابق سفارتکار نے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 59.52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ادھر جلاوطن سابق صدر مخیل ساکاشویلی کی سربراہی میں قائم حزبِ اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد، یونائیٹد نیشنل موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حریف امیدوار گریگول وشازے نے 40.48 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی نتائج کو ’دھوکہ‘قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تاہم غیر ملکی مبصرین نے انتخابات کو برابر کا مقابلہ اور بہتر انداز میں منعقد قرار دیا۔ خیال رہےکہ جارجیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو یورپی یونین اور نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے حوالے سے جمہوری رائے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

News Code 1886053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha