مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان ، سعودی صحافی خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کرانے کے بعد قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کے ولیعہد قاہرہ کے دو روزہ دورے کے دوران مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور دیگر مصری حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی ولیعہد دورہ مصر سے قبل امارات اور بحرین کا دورہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر ، سعودی عرب کے اہم اتحادی ممالک ہیں۔ جنھوں نے قطر پر بری ،بحری اور فضائی پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔ لیکن قطر نے ترکی اور ایران کے تعاون سے سعودی عرب کی قطر کے خلاف گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان ، سعودی صحافی خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں بہیمانہ طور پر قتل کرانے کے بعد قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1885969
آپ کا تبصرہ