فلسطین کی آزادی کے لئے  بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جائے گا

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جائے گا۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جائے گا۔شیخ نعیم قاسم نے ایران کی طرف سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اس کانفرنس میں اقتصادی مسائل پر بحث نہیں کی جاتی ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس ایک قدم ہے اور اس جیسے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے جن پر عمل کی ضرورت ہے ۔ اس کانفرنس کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو حذف کرنے کے صدی کے معاملے کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا مسئلہ فلسطین کے بارے میں تمام ذمہ د اریاں صرف ایران کے دوش پر ہی نہیں عائد ہوتیں ، بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کو بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں فلسطین کے سلسلے میں تین موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں " فلسطین اور صدی کا معاملہ" ، " فلسطین اور بیت المقدس"، " فلسطین اور وطن واپسی کا حق "  شامل ہیں۔

News Code 1885941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =