21 نومبر، 2018، 12:23 PM

پاکستان میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پاکستان میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پاکستان کے شہر لاہور میں راوی روڈ کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں سے ایک بچی انتقال کرگئی۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں  راوی روڈ کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں سے ایک بچی انتقال کرگئی۔

اطلاعات  کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ کی رہائشی خاتون مسز قاسم  کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو حالت بہتر نہ ہونے اور وزن کم ہونے کے باعث چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچوں کو انتہائی حساس نرسری وارڈ میں رکھا گیا ہے،کمزوری کے باعث ایک بچی جان انتقال کر گئی ہے۔ موقع پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابھی بچوں کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

News Code 1885808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha