17 نومبر، 2018، 8:32 PM

شریف خاندان کے سفری اخراجات کے کیس کو نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

شریف خاندان کے سفری اخراجات کے کیس کو نیب کو بھجوانے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے رائے ونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہوائی سفری اخراجات کے کیس کو قومی احتساب بیورو کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے رائے ونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہوائی سفری اخراجات کے کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے میڈیا افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اب تک ان کی حکومت وزیرِ اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 11 کروڑ روپے کی کمی لاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران بہت بے دردی کے ساتھ سرکاری پیسہ استعمال کرتے رہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے بھی 3 کروڑ روپے کے اخراجات سے سرکاری طیارے کا استعمال کیا تھا۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے میڈیا نے کہا کہ ان معاملات کے کیسز نیب کو بھجوائے جارہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے اخراجات پر نیب ریفرنس دائر کرے، تمام ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔

News Code 1885709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha