6 نومبر، 2018، 10:55 AM

سعودی ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سعودی عرب میں آزادانہ بات نہیں کرسکتے

سعودی ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سعودی عرب میں آزادانہ بات نہیں کرسکتے

اقوام متحدہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے انسانی حقوق ادارے کی ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ سعودی ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سعودی عرب میں آزادانہ بات نہیں کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے انسانی حقوق ادارے کی ڈائریکٹرسارا لی ویٹسن نے کہا ہے کہ سعودی ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سعودی عرب میں آزادانہ بات نہیں کرسکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے ارب پتی شہزادے ولید بن طلال آزادانہ طور پر اپنا نظریہ پیش نہیں کرسکتے ۔ کیونکہ ان پر سعودی عرب کے ولیعہد کا شدید دباؤ ہے اور وہ ایک سال تک قید میں رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بن طلال نے قید سے آزاد ہونے کے بعد کہا تھا کہ خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث نہیں ہیں۔

News Code 1885392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha