مہر خبررساں ایجنسی نے آل سعود خاندان کے اسرار فاش کرنے والے مجتہد نامی شخص کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطریوں نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے مشیرخالد الفیصل اورسعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تحقیر اور تذلیل کرکے دوحہ ایئر پورٹ سے واپس بھیج دیا۔
مجتہد کے مطابق سعودی رعب کے وزير خارجہ خفیہ دورے پر دوحہ پہنچے ۔ قطر نے اس کے جہاز کو اترنے کی اجازت دی ، لیکن اس کا کوئی استقبال نہیں کیا اور اسے چائے پلا کر دوحہ سے روانہ کردیا۔ادھر سعودی رعب کے بادشاہ کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل کو بھی دوحہ ايئر پورٹ پر اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے جہاز سے اترے ہی نہیں۔ مجتہد کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کے مشیر اور وزیر خارجہ دونوں قطر کے ساتھ مذاکرات کا باب باز کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ