23 اکتوبر، 2018، 9:23 PM

روس اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

روس اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد

روسی اور مصری فوج کی مشترکہ ملٹری ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا، جدید اسلحے سے لیس فوجیوں نے جہاز سے چھلانگ لگا کر زمینی مشقوں میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی اور مصری فوج کی مشترکہ ملٹری ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا، جدید اسلحے سے لیس فوجیوں نے جہاز سے چھلانگ لگا کر زمینی مشقوں میں حصہ لیا۔ روسی اور مصری کی مشترکہ فوجی مشقوں میں ماہر فوجیوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے ہوئے حصہ لیا او رغیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لئے جدید اسلحے کے ساتھ ڈرلز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ درجنوں فوجی جوانوں نے بھاری اسلحے اور جدید جہازوں کے ساتھ ایکسر سائز میں حصہ لیا اور پیراشو ٹ میں چھلانگ لگا کر زمینی مشقوں میں شریک ہوئے۔ اس کومبیٹ آپریشن کے لئے جوانوں کو سخت موسمی حالات میں ریتیلے علاقے سے گزرتے ہوئے مشکل ترین جنگی مشق کروائی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کا امتحان لیا گیا۔

News Code 1885027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha