21 اکتوبر، 2018، 5:32 PM

جاپان اور بھارت کا 27 اکتوبرسے پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

جاپان اور بھارت کا 27 اکتوبرسے پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

جاپان کی برّی سیلف ڈیفنس فورس اور بھارتی فوج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز27اکتوبرسے کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کی برّی سیلف ڈیفنس فورس اور بھارتی فوج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز27اکتوبرسے کریں گی۔ جی ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے تقریباً 30،30 اہلکار 27 اکتوبر سے 18 نومبر تک ایک بھارتی مرکز میں مشقیں کریں گے۔ انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن، گھریلو ساختہ بموں سے نمٹنے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔یہ مشقیں گزشتہ سال ستمبر میں جاپان بھارت سربراہ اجلاس میں ہونے والے اتفاق کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ ان کا مقصد چین کی جارحانہ بحری سرگرمیوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعاون کو نمایاں کرنا ہے۔ جی ایس ڈی ایف کے یونٹس کو اب اپنے دیرینہ سلامتی شراکت دار امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک کے دستوں کے ساتھ تربیت کے بڑھ چڑھ کر مواقع مل رہے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل ہی میں اس نے جاپان میں برطانوی آرمی کے ساتھ پہلی مشقیں کی تھیں۔

News ID 1884972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha