21 اکتوبر، 2018، 7:44 AM

امریکی صدر ٹرمپ کا روس کے ساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا روس کے ساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ  درمیانہ فاصلہ تک مار کرنے والے ایٹمی میزائلوں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے خارج ہورہے ہیں۔  اخبار گارڈین کے مطابق امریکی صدر پر جان بولٹن کا اس معاہدے سے خارج ہونے کے لئے دباؤ تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی برس سے معاہدے پر عمل نہیں کررہا اس لئے معاہدہ معطل کررہے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کئی سالوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔

ادھر روس نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

News Code 1884967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha