مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ وہاڑی میں اڈا کچی پکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گرد پل زورکوٹ میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اڈا کچی پکی کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے سامنے سے فائرنگ شروع کردی اور اسی دوران دوسری جانب سے ان کے مزید 2 ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ان ہی کے 3 ساتھی ہلاک ہو گئے جب کہ فائرنگ کرنے والے دونوں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ