مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے محمود کوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو محمد ذوالقرنین کے گھر داخل ہوگئے ، گھر کی تلاشی کے دوران خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رخسانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال میں منتقل کردی۔
پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے محمود کوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
News ID 1884610
آپ کا تبصرہ