8 اکتوبر، 2018، 5:53 AM

بغداد میں بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور زخمی

بغداد میں بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد عام شہری ہیں ۔ ایک دھماکہ بغداد کے جنوب میں ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ بغداد کے شمال میں ایک اور دھماکے میں بھی ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

News ID 1884605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha