26 ستمبر، 2018، 10:48 AM

پاکستانی وزير خارجہ کی امریکی صدر سے ملاقات

پاکستانی وزير خارجہ کی امریکی صدر سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدرٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے ۔جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدرٹرمپ  سے غیر رسمی ملاقات کی ہے ۔جس میں نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکی صدر سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انھوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا پھر سے آغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے میری بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ از سرنو تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستانی وزير خارجہ نے امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1884275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha