25 ستمبر، 2018، 8:09 PM

ہندوستان کا ریاست اڑیسہ میں انٹرسپیڈ میزائل کا تجربہ

ہندوستان کا ریاست اڑیسہ میں انٹرسپیڈ میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ریاست اڑیسہ کے جزیرہ عبدالکلام کی ٹیسٹ رینج سے انٹر سپیڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ریاست اڑیسہ کے جزیرہ عبدالکلام کی ٹیسٹ رینج سے انٹر سپیڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو تہی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی تیاری میں یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرتھوی دفاعی وہیکل مشن کو زمینی فضاء سے پچاس کلو میٹر بلندی پر اس میزائل کے اہداف کے لئے متحرک کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹو میٹڈ آپریشن ، ریڈار پیڈ ڈیٹیکشن اور ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے اس کو تلا ش کر کے ناکام کیا گیا اور دشمن کے بیلسٹک میزائل کا بھی سراغ لگایا گیا۔

News Code 1884267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha