مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر روحانی کے دورہ نیویارک کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کا مؤقف پیش کرتے ہیں جس کے عالمی سطح پر مثبت اور مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس دورے میں صدر روحانی بعض اہم عالمی رہنماؤں اور شخصیات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ