14 ستمبر، 2018، 4:26 PM

فلپائن 40 لاکھ سے زائد افراد کو بدترین طوفان کا سامنا

فلپائن 40 لاکھ سے زائد افراد کو بدترین طوفان کا سامنا

فلپائن میں 40 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست مینگکھٹ نامی شدید ترین طوفان کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 40 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست مینگکھٹ نامی شدید ترین طوفان کی زد میں ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ طوفان کی شدت درجہ 5 کے ہریکین کے برابر بتائی جارہی ہے جس کے ساتھ ایک اور طوفان بریجت بھی آرہا ہے، ان دونوں طوفانوں کے سبب مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ فلپائن میں آنے والا مینگکھٹ نامی طوفان امریکہ کے ہریکین فلورینس سے بھی کہیں زیادہ شدید ہے اور ہفتے کو فلپائنی جزیرے لوزون سے ٹکرائے گا جس میں ہوا کی رفتار 255 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مینگکھٹ طوفان بحرہ اوقیانوس میں ’گوام‘ اور ’مارشل آئی لینڈ‘ کو ٹکرا چکا ہے جس سے ان جزیروں میں سیلاب آگیا اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

مینگکھٹ طوفان کی شدت کے سبب فلپائن میں ٹائفون ہائیان جیسی تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس نے 2013 میں ملک کو بری طرح متاثر کیا تھا اور 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1883939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha