مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان ’منگ کھٹ ‘ کے باعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق سمندری طوفان سےزیادہ تر ہلاکتیں شمالی صوبوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ ہانگ کانگ اور چین کی جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث ہانگ کانگ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے،جبکہ طوفان کے پیش نظر چین کے 7 شہروں میں 5 لاکھ افراد کو شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طوفان کے خدشے کے پیش نظر ہانگ کانگ اورچین کے ایئرپورٹس پر سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
سمندری طوفان ’منگ کھٹ ‘ کے باعث فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
News ID 1884000
آپ کا تبصرہ