16 جولائی، 2014، 4:24 PM

فلپائن میں سمندری طوفان سے 10 افراد ہلاک، ہزاروں بےگھر

فلپائن میں سمندری طوفان سے 10 افراد ہلاک، ہزاروں بےگھر

مہر نیوز/16 جولائی / 2014 ء : ’رماسون‘ نامی سمندری طوفان فلپائن کے مشرقی جزیروں سے ٹکرانے کے بعد آج صبح دارالحکومت فلپائن سےٹکراگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نامی سمندری طوفان فلپائن کے مشرقی جزیروں سے ٹکرانے کے بعد آج صبح دارالحکومت فلپائن سےٹکراگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ طوفان کے باعث منیلا کے ساحلی علاقوں سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی آبادی کو نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کے تمام سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

News ID 1838351

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha