مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا جب کہ سیلاب کے خدشہ کے باعث امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان فلورنس کل امریکی ریاستوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے دوران ہوائیں 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جب کہ شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر شمالی اور جنوبی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کے باعث میری لینڈ، اوہائیو، مغربی ورجینیا، جارجیا اور پنسلوینیا میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ علاقہ نہ چھوڑنے والوں کو گھروں میں خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ