3 ستمبر، 2018، 5:32 PM

پاکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان اور افغانستان کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے وزير خارجہ صلاح الدین ربانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور افغانستان کے وزير خارجہ صلاح الدین ربانی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے افغانستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ پاک افغان وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے سکیورٹی مسائل پر بھی گفتگو کی۔

News Code 1883632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha