29 اگست، 2018، 7:31 PM

وزير اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

وزير اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ ملک کی اقتصادی صورت حال کی بہتری پرتوجہ مرکوز رکھنے کیلئے کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم  عمران خان کے نہ جانے کی وجہ دیگر ترجیحات ہیں جن میں اقتصادی صورت حال میں بہتری شامل ہے۔ وزیراعظم ملک کے اقتصادی معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

News Code 1883495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha