27 اگست، 2018، 10:15 AM

ایرانی وزير دفاع کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

ایرانی وزير دفاع کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے کردار کو بے مثال قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے کردار کو بے مثال قراردیا ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ شامی حکومت، عوام اور فوج نے عظیم قربانیاں پیش کرکے علاقائی عوام کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات عطا کی  انھوں نے کہا کہ شام کا  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑا کردار ہے علاقائی اور عالمی اقوام شامی حکومت اور عوام کے احسان مند ہیں۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور شامی فوج کی دہشت گردوں پر تاریخی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں شام کے اتحادیوں کا بھی اہم کردار ہے۔

News ID 1883418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha