پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کوصدارتی امیدوار نامزد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معروف قانون دان اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی  زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے خورشید شاہ کو (ن) لیگ اور تمام اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک بھی دیا ہے جس کے تحت خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی اور ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

News Code 1883209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =