4 اگست، 2018، 11:09 AM

پاکستان کے چیف جسٹس نے دیامر میں 12 اسکولوں کو آگ لگانے کا نوٹس لےلیا

پاکستان کے چیف جسٹس نے دیامر میں 12 اسکولوں کو آگ لگانے کا نوٹس لےلیا

پاکستان کےچیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع دیامیرکے علاقہ چلاس میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے اسکولوں کو آگ لگانے اور انہیں بارودی مواد سے تباہ کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےچیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع دیامیرکے علاقہ چلاس  میں وہابی دہشت گردوں کی طرف سے  اسکولوں کو آگ لگانے اور انہیں بارودی مواد سے تباہ کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے دیامرکے علاقے چلاس میں وہابی دہشت گردوں کیط رف سے  لڑکیوں کے 12 اسکولوں کوجلائے جانے کے واقعات پرحکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیرگلگت وبلتستان افئیرز اورسکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ دیامرکی تحصیل، تانگیر، داریل اورچلاس میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات مسلح دہشت گردوں نے مجموعی طورپر12 اسکولوں کوتباہ کردیا تھا۔ متاثرہ اسکولوں میں پاک فوج کے زیرِانتظام چلنے والے دواسکول بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد اس سے قبل بھی پاکستان میں سیکڑوں مدرسوں اور اسکولوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان کی تباہی پر کمر بستہ ہیں۔

News Code 1882775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha