پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے 2 اسکولوں کو آگ لگادی

بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل خانوزئی پشین میں نامعلوم ملزمان نے لڑکیوں کے لیے قائم 2 اسکولوں کو آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل خانوزئی پشین میں نامعلوم ملزمان نے لڑکیوں کے لیے قائم 2 اسکولوں کو آگ لگا دی۔ سکریٹری تعلیم بلوچستان کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسکو لوں  میں آگ لگانے کا واقعہ چھٹی کے بعد پیش آیا اور کسی جانی نقصان کی بھی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ3 اگست کو گلگت بلتسان کے ضلع دیامر کے علاقہ چلاس میں وہابی شرپسندوں نے رات کے اندھیرے میں 12 اسکولوں کو نذر آتش کردیا تھا۔

News Code 1882874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =