مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کےمطابق خیبرپختون خواہ کے شہر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ ایلیٹ فورس کے مطابق دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا اور وہابی دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
آپ کا تبصرہ