1 اگست، 2018، 2:52 PM

ہندوستان کے ایک مندر میں بر صغیر کا غیر منقسم نقشہ موجود

ہندوستان کے ایک مندر میں بر صغیر کا غیر منقسم نقشہ موجود

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک ایسا مندرموجود ہے جہاں دیوتاؤں اور دیویوں کا ایک بھی مجسمہ موجود نہیں ہے اس مندر میں بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرتی ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک ایسا انوکھا مندرموجود ہے جہاں دیوتاؤں اور دیویوں کا ایک بھی مجسمہ موجود نہیں ہے اس مندر میں بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کا قدیم شہر وارانسی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہےکیونکہ یہاں کئی قدیم عمارتیں موجود ہیں اور ان ہی میں ایک " بھارت ماتا"  نامی مندربھی ہے۔ بھارت ماتا مندر کا افتتاح مہاتما گاندھی نے اکتوبر 1936 میں کیا تھا۔

بھارت ماتا مندر کو نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں خاص اہمیت حاصل ہےجس کے سبب پوری دنیا سے زائرین یہاں آتے ہیں۔ دوسری جانب یہ شہر سیاحوں کا بھی پسندیدہ شہر تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے اور اسی لیے وارانسی کو بھارت کا روحانی دارالحکومت‘بھی کہا جاتا ہے۔

عمومامندروں میں دیوتاؤں اور دیویوں کے روایتی مجسمے موجود ہوتے ہیں لیکن اس مندر کی خاصیت یہی ہے کہ یہاں کسی بھی قسم کا کوئی مجسمہ نہیں ہے بلکہ وہاں موجود ’غیر منقسم برصغیر‘ کا نقشہ ہے جوسنگ مرمر سے بنا ہوا ہے۔ یہ نقشہ مندر کی عمارت کے بلکل بیچوں و بیچ بنا ہوا ہےجس میں بھارت کے علاوہ افغانستان، بلوچستان، پاکستان، بنگلہ دیش، برمہ اور سری لنکا کی تفصیلات موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ماتا مندر ’بابو شیو پراساد‘ نامی شخص نے 1918 سے 1924 کےعرصے کے دوران تعمیر کروایا تھا جس کا افتتاح 25 اکتوبر 1936 میں مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔

نقشےمیں پہاڑی سلسلے اور چوٹیوں کی تفصیلی ترتیب، میدانی علاقوں کی معلومات، دریائوں اور سمندروں کی پیمائش اور گہرائی کے علاوہ کئی اہم مقامات کی تفصیل اور ان سےمتعلق دلچسپ خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔

مندر کے نگراں راجو سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا مندر میں بنے اس نقشے کو ’درگا پراساد‘ نامی خاتون نے اپنی رہنمائی میں تعمیر کروایا تھا۔ 30 مزدوروں اور 25 سنگ تراشوں نے مندر بنانے میں اہم کردار ادا کیا جن کا نام بعد از مندر کی عمارت کے ایک کونے پرلگائی گئی تحتی پر لکھا ہوا ہے۔

News Code 1882725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha