1 اگست، 2018، 11:15 AM

شمالی کوریا کا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام جاری

شمالی کوریا کا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام جاری

امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  شمالی کوریا بظاہر نئے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ جاسوس سیٹلائٹ نے شمالی کوریا میں ایک ایسی تنصیب کی نشاندہی کی ہے، جہاں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائلوں کی تیاری ہو رہی ہے۔اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر اس امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس تنصیب میں میزائل سازی کا یہ کام کس حد تک کیا جا چکا ہے۔یہ وہی تنصیب ہےجہاں شمالی کوریا نے ایسا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیا تھا جو امریکہ تک مار کر سکتا ہے۔

News Code 1882709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha