مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں وہابی دہشت گردوں نے خواتین کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ صوبہ ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں وہابی دہشت گردوں نے اچانک خواتین کے ایک ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس میں ایک ڈرائیور اور 2سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے وقت ٹریننگ سینٹر میں موجود 63 خواتین کو بروقت کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک خودکش بمبار نے حملے سے قبل دھماکہ بھی کیا۔
افغانستان کے شہر جلال آباد میں وہابی دہشت گردوں نے خواتین کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1882635
آپ کا تبصرہ