25 جولائی، 2018، 7:28 PM

پاکستان میں ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگيا

پاکستان میں ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگيا

پاکستان میں 2018 کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا 10 گھنٹے طویل وقت 6 بجے اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب انتخابی عمل کے اگلے مرحلے کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 2018 کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا 10 گھنٹے طویل وقت 6 بجے اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب انتخابی عمل کے اگلے مرحلے کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان قومی اسمبلی کی 2 سو 70 نشستوں میں سے اقلیتوں کی 10 اور خواتین کے لیے مخصوص 60 کو ملا کر (کل 3 سو 40 نشستوں) پر انتخابات کا انعقاد ہوا اور جو جماعت 50 فیصد یا 137 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی وہ آئندہ پانچ سالوں کے لیے پاکستان میں حکومت قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 570 نشستوں کے لیے بھی عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

News ID 1882530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha