مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں مقیم پاکستان کے ممتاز عالم دین حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: آپ اس کو ووٹ دیں جو پاکستان کی حفاظت کرے اور شیعوں کی مدد کرے۔
حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن حسب ذيل ہے:
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی:
سلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔
الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
با احترام و اکرام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کا جواب :
بسمہ تعالی
آپ اس کو ووٹ دیں جو پاکستان کی حفاظت کرے اور شیعوں کی مدد کرے۔
والسلام و اللہ العالم.
حافظ بشیر نجفی
آپ کا تبصرہ