16 جولائی، 2018، 5:54 PM

ملتان میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک

ملتان میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل میں موجود سلنڈر سے ہوا جس سے ہوٹل اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس ، بم ڈسپوزل اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔  ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1882282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha