16 جولائی، 2018، 1:37 PM

رحمٰن ملک کا خيبر پختون خواہ کے سابق وزير اعلی کے ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ

رحمٰن ملک کا خيبر پختون خواہ کے سابق وزير اعلی کے ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ

پاکستان کے سابق وزير داخلہ اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے صوبہ خیبرپختونخواہ اور تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزير داخلہ ، پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے صوبہ خیبرپختونخواہ اور تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رحمٰن ملک نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں گلوچ دینا مناسب نہیں ہے۔  انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔

رحمٰن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

News Code 1882270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha