مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے صدر مقام جلال آباد میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق جلال آباد میں سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 سکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہیں۔حکام کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ آس پاس کی دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے جل گئیں اور ان میں موجود سامان خاکستر ہوگیا۔دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اس سے قبل بھی داعش جلال آباد میں سرکاری و غیر سرکاری تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے صدر مقام جلال آباد میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1882108
آپ کا تبصرہ