8 جولائی، 2018، 6:46 PM

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا

 نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا

پاکستانی قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم ملزم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم ملزم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن صفدر دوپہر 2 بجے جلوس کی شکل میں ن لیگ کے مرکزی دفتر لیاقت باغ پہنچے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ کیپٹن صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور دو روز بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ادھر عمران خان نے کیپٹن صفدر کی اس طرح گرفتاری کو ڈرامہ قراردیا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے تاحال نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔ نواز شریف پر 8 ملین پاؤنڈ اور مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گيا ہے۔

News ID 1882052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha