2 جولائی، 2018، 3:33 PM

آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 117 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 10 ویں اوور میں باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میچ میں  کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ابتدا سے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور صرف 24 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا اسکور 13 رنزرہا ،شاداب خان 29رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے آصف علی 22 اور فہیم اشرف21رنز بنا کر قابل ذکر رہے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک نے پاکستانی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اینڈریو ٹائی نے 3 وکٹیں حاصل کیں یوں پاکستان پورے20اوورز بھی نہ کھیل سکا اور116رنز بناکر ڈھیر ہو گیا۔

News ID 1881898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha