مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے اور134 رنز کا مقررہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ادا کیا ۔اس سے قبل بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر دھونی الیون نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 133رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 12پر پاکستان کے صف اول کے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تاہم اس موقع پر کپتان حفیظ 61اور شعیب ملک 57کے درمیان 106رن کی میچ وننگ شراکت قائم ہوئی، اور جب پاکستان کی پانچویں وکٹ گری تو پاکستان کو جیت کے لیے صرف گیارہ رنز درکار تھے،جو سیٹ بیٹسمین شعیب ملک اور تجربہ کار شاہد خان آفریدی نے پورے کرکے پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر کامیابی دلادی ۔
مہر نیوز/ 25 دسمبر/ 2012ء: پاکستان نے ہندوستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے اور134 رنز کا مقررہ پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.4اوورز میں حاصل کرلیا۔
News ID 1775907
آپ کا تبصرہ