30 جون، 2018، 6:43 PM

افغان صدر کا طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم

 افغان صدر کا طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سیز فائر ختم کر کے طالبان دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سیز فائر ختم کر کے طالبان  دہشت گردوں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے عدم تعاون اور جنگ جاری رکھنے پر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح افغان حکومت  نے طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کی بنا پر  یکطرفہ طور پر 18 روزہ سیز فائر کے ختم  کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

News Code 1881845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha