30 جون، 2018، 12:40 PM

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 100 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 100 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

لیبیا کے ساحل کے قریب بحریہ روم میں مہاجرین سے بھری کشتی الٹنے سے 100 کے قریب تارکین وطن ڈوب گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب  بحریہ روم میں مہاجرین سے بھری کشتی الٹنے سے 100 کے قریب تارکین وطن ڈوب گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ کے قریب بحیرہ روم میں پیش آنے والے اس واقعے میں قریباً 100 افراد لاپتہ ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔لیبیا میں مرکزی حکومت کمزور ہونے کے باعث شمالی افریقی ممالک کے  تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے  اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے اپنی  زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔ صرف 2017ء میں بحیرہ  روم میں مہاجرین کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ رواں سال فروری میں مغربی لیبیا کی بندرگاہ کے قریب 90 تارکین وطن ڈوب کرہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1881825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha