29 جون، 2018، 12:21 PM

شمالی کوریا نے ایٹمی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

شمالی کوریا نے ایٹمی سرگرمیاں مزید تیز کردیں

امریکی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بجائے جوہری سرگرمی بڑھا دی ہیں۔ پیانگ یانگ نے پلاٹینیم پیداکرنے والے ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے والے نظام کو جدید اور قریب میں نئی عمارت بنانا شروع کردی۔ امریکی حکام نے شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردی ہیں۔

ادھر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل روکنے کیلیے دفاعی نظام نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹنے کیلیے فوجی بجٹ میں ایک ارب ڈالر مختص کردیئے ہیں۔ ریاست ہوائی میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو اب بھی جوہری خطرہ سمجھتے ہیں، شمالی کوریا نے جنگ کوریا میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات تاحال واپس نہیں کیں، کم جونگ ان کی حکومت سے مزید مذاکرات ہوں گے۔

News ID 1881799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha