مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا 1950 سے 1953 کے دوران جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کے تابوت اور باقیات کا تبادلہ کریں گے۔
جنوبی کوریا کے ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ہلاک ہونے والے 215 فوجیوں کے تابوت واپس کرنے کے انتظام مکمل کر لیے ہیں جو شمالی کوریا کے حوالے کئے جائیں گے۔ شمالی کوریا کے یہ 215 فوجی 50 کی دہائی کے اوائل میں جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔
شمالی کوریا کے 215 فوجیوں کے تابوت 23 امریکی فوجی گاڑیاں جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوں گی۔ شمالی کوریا کے 215 فوجیوں کے تابوت واپس کرنے کے جواب میں امریکہ اپنے 30 لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔ جس کے لیے شمالی کوریا کی حکومت نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ 1950 سے 1953 کے دروران جزیرہ نما کوریا میں گھمسان کی جنگ میں لاپتہ اور ہلاک ہو جانے والے امریکی اور شمالی کوریا کے فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ میں اتفاق کیا گیا تھا۔ باقیات کے تبادلے کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان معاہدے کے ایک نکتے پر عمل در آمد مکمل ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ