19 جون، 2018، 10:59 PM

یمنی فورسز کا عسیر میں ارامکو تیل کمپنی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا عسیر میں ارامکو تیل کمپنی پر  بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی تیل کمپنی ارامکو پر بیلسٹ میزائل داغا ہے جبکہ کئی محاذوں پر بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے یمنی فورسز کے مقابلے میں پاؤں اکھڑ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے یمن پر بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی تیل کمپنی ارامکو پر بیلسٹ میزائل داغا ہے جبکہ کئی محاذوں پر بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے یمنی فورسز کے مقابلے میں پاؤں اکھڑ  گئے ہیں ۔ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے بدر 1 بیلسٹک میزائل عسیر کے علاقہ  ابہا میں سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو پر داغا ہے ۔ یمنی فوج کے مطابق مغربی ساحل محاذ پر بھی  یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارح فوج کی 20 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے اور اس علاقہ میں سعودی فوج کے پاس ہلاکت یا اسارت کے صرف دو آپشنز موجود ہیں ۔ یمنی فوج کے مطابق انھوں نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو مغربی ساحل کے محاذ پر محاصرے میں لے رکھا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستوں کو کاٹ دیا ہے۔

News ID 1881536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha