مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغامات میں رمضان المبارک کے مہینے میں الہی احکام پر عمل کے ذریعہ باطنی صفائی اور پاکیزگی کے حصول کو انسان کمال کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ عید سعید فطر ہمیں اتحاد، یکجہتی ، ہمدردی ، اخوت ، برادری ، تشدد اور دہشت گردی سے دوری کادرس دیتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام کے اختتام میں دنیا کے تمام مسلمانوں کی سعادت اور سربلندی کے لئے دعا کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1881421
آپ کا تبصرہ