مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن ميں ہندوستانی وزير اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ہندوستان کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون جاری رکھنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں ہندوستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان چابہار منصوبہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کے نتیجے میں ہندوستان کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی آسان ہوجائے گی۔
اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی باہمی تعلقات کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ہندوستانی وزير اعظم نے چابہار منصوبے کو بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے سلسلے میں سنگ میل قراردیا۔
آپ کا تبصرہ